dgnhdtv

حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے


 


کراچی (ڈی جی این ) کراچی  سمیت ملک بھر میں حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔


یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

کراچی میں مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا جو کہ کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہو گیا، جلوس کی گزرگاہ پر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیئے تھے۔


شرکاء کو صرف واک تھرو گیٹس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہو گی اور راستوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگائے گئے تھے۔


جلوس کے روٹ پر آنے والی دکانیں بند کردی گئی ہیں، ایم اے جناح روڈ کو بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جبکہ کوریڈور تھری سے صدر آنے والی سڑک کو پارکنگ پلازہ سے بند کیا گیا ہے۔


جلوس کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظام کیے گئے تھے، رینجرز اور پولیس کے 4 ہزارسے زائد اہلکار ڈیوٹی پر تعینات تھے۔


جلوس نشتر پارک سے ہوتے ہوئے سر شاہ نواز بھٹو روڈ، فادر جیمز روڈ، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ، ایم اے جناح روڈ دوبارہ، بولٹن مارکیٹ، بھاٹی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ اور حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ تک جاری تھا۔

موبائل فون سروس بند، ڈبل سواری پر پابندی

علاوہ ازیں کمشنر کراچی کی جانب سے یوم علی ؓ کے موقع پر شہر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جبکہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بھی بند تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی